اڑھائی کروڑ بچوں کا نہ پڑھناافسوسناک امر ہے ،سید ذیشان حیدر شیرازی

اڑھائی کروڑ بچوں کا نہ پڑھناافسوسناک امر ہے ،سید ذیشان حیدر شیرازی

  

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)نل سپرٹ کی مشہور و معروف شخصیت اور ماہر امور نوجوانان سید ذیشان حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ پاکستان میں حکومتی دعوؤں کے برعکس2.5کروڑ بچوں کا سکولوں سے باہر اورتعلیمی زیور سے محروم ہونا افسوسناک امر ہے بابو شاہی اور ناکام پالیسیوں نے پاکستان میں دیگر شعبوں کی طرح تعلیم کا بیڑہ غر ق کر رکھا ہے اور کاغذی کاروائیوں کے علاوہ کچھ نہیں ہو رہا ۔سید ذیشان حیدر شیرازی نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ تعلیمی ترقی کے بغیر کوئی معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا بد قسمتی سے ہمارے معاشرے میں70برس گزر جانے کے باوجود تعلیم کی طرف سنجیدگی سے غور ہی نہیں کیا جا رہا اور ہم دوہرے کی بجائے کئی جہتوں کے تعلیمی نظام کا سامنا کر رہے ہیں جس سے یوتھ اپنے کیرئیرکے بارے میں بے یقینی کا شکا ر ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قومی ہیرو عمران خان سیاست کے میدان میں بھی یکساں مقبول ہیں اور وہ پاکستانی نوجوان کی آخری امید ہیں جس سے انشاء اللہ پاکستان میں تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا۔

مزید :

عالمی منظر -