یورپی ممالک یوکرین کے ساتھ سمجھوتے پر عمل میں تعاون کریں، روسی وزیر خارجہ

یورپی ممالک یوکرین کے ساتھ سمجھوتے پر عمل میں تعاون کریں، روسی وزیر خارجہ

  

ماسکو (اے پی پی) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے یورپی ملکوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرین کے ساتھ روس کے منسک دو سمجھوتے پر عمل کروانے میں تعاون کریں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ماسکو میں اٹلی کے وزیر خارجہ انجلینو الفانو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کو اپنے یورپی شرکاء سے اس بات کی توقع ہے کہ وہ منسک دو سمجھوتے پر عملدرآمد اور اس کے مقاصد کے حصول کے لئے مزید کوششیں انجام دیں گے۔انھوں نے یوکرین کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس کے ساتھ طے پانے والے منسک سمجھوتے عملدرآمد میں یورپ کا تعاون یوکرین کی صورت حال بہتر ہونے کا باعث بنے گا۔منسک سمجھوتے پر ستمبر 2014ء میں دستخط ہوئے تھے جس کے بعد فروری 2015ء میں یوکرین، روس، فرانس اور جرمنی کے نمائندوں نے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ایک نیا سمجھوتہ طے کیا۔

واضح رہے کہ مشرقی یوکرین میں جنگ بندی کے سمجھوتے کی بارہا خلاف ورزی ہوتی رہی ہے تاہم اس سمجھوتے پر عمل درآمد کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -