عالمی مندوب کی سعودی وزیرخارجہ سے ملاقات،شام کی صورتحال پر غور

عالمی مندوب کی سعودی وزیرخارجہ سے ملاقات،شام کی صورتحال پر غور

  

ریاض(این این آئی)شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن دی میستورا نے گذشتہ روز سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر سے ملاقات کی۔عرب ٹی وی کے مطابق دی میستورا اور عادل الجبیر کی ملاقات اردن کے صدر مقام عمان کے مغرب میں بحر مردار میں عرب سربراہ کانفرنس سے قبل عرب وزراء خارجہ کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں شام کے بحران کی تازہ ترین صورت حال، جنیوا مذاکرات سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔عادل الجبیر نے اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں بھی یو این امن مندوب سے ہونے والی ملاقات کی تصدیق کی اور کہا کہ ملاقات میں شام کے بحران اور اس کے حل کے لیے جاری مساعی پر بات چیت کی گئی۔

مزید :

عالمی منظر -