قائد اعظم مسلمانوں کیلئے مشکل وقت میں بہترین لیڈر بن کر ابھرے، ڈاکٹر سکندر

قائد اعظم مسلمانوں کیلئے مشکل وقت میں بہترین لیڈر بن کر ابھرے، ڈاکٹر سکندر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی مناسبت سے ’’قائد اعظم محمد علی جناح :کرشماتی لیڈر‘‘کے موضوع پر سیمینار کا انعقادکیا گیا جس میں ایف سی کالج لاہور سے شعبہ تاریخ اور پبلک پالیسی کے پروفیسر ڈاکٹر سکندر حیات ، ڈائریکٹر پاکستان سٹڈی سنٹر پروفیسر ڈاکٹر مسرت عابد، ڈاکٹر امجدعباس مگسی ، فیکلٹی ممبران اور طلباؤ طالبات نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر سکندرنے قائد اعظم کی کرشماتی لیڈرشپ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کی خود اعتمادی پر لیکچر دیا۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم مسلمانوں کے اقلیتی اور اکثریتی علامات کو بھانپتے ہوئے مشکل وقت میں بہترین لیڈر بن کر ابھرے۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کو اس بات کو ادراک ہو چکا تھا کہ اگر فیڈریشن کو مرکز مان لیا گیا تو ہندو اکثریت میں ہونے کی وجہ سے ڈرائیونگ سیٹ پر اور مسلمان پیچھے ہوں گے۔