’’برے عناصر‘‘ پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا،جوہری ہتھیاروں پر عالمی پابندی حقیقت پسندانہ نہیں ، امریکی سفیر

’’برے عناصر‘‘ پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا،جوہری ہتھیاروں پر عالمی پابندی ...

  

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی سفیر نکی ہیلی نے جوہری ہتھیاروں پر عالمی پابندی کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سفیر نکی ہیلی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کو جوہری ہتھیاروں کی ضرورت ہے کیونکہ 'برے عناصر' پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے خاندان کے لیے جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا سے بڑھ کر کچھ نہیں چاہیے لیکن ہمیں حقیقیت پسندانہ ہونا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ کیا کسی کو یقین ہے کہ شمالی کوریا جوہری ہتھیاروں پر پابندی سے اتفاق کرے گا۔شمالی کوریا نے چین سمیت بین الاقوامی برادری کی جانب سے تنبیہ کے باوجود حال ہی میں میزائل اور جوہری تجربات کیے ہیں۔خیال رہے کہ اکتوبر میں اقوام متحدہ نے جوہری ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے پر مذاکرات کا اعلان کیا تھا۔برطانیہ، فرانس، اسرائیل، روس اور امریکا نے اس وقت جوہری پابندی کے معاہدے کے خلاف ووٹ دیا تھا جبکہ چین، بھارت اور پاکستان نے ووٹ کا حق استعمال نہیں کیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -