جنوبی افغانستان میں فضائی حملے میں 16 طالبان ہلاک

جنوبی افغانستان میں فضائی حملے میں 16 طالبان ہلاک

  

کابل (اے پی پی) جنوبی افغانستان میں فضائی حملے میں ں 16طالبان ہلاک اور9زخمی ہوگئے،۔ننگرہارمیں پوست کی کاشت کے خلاف مہم میں حکام کو مشکلا ت کا سامنا ہے،لال آباد میں نامعلوم افراد نے انسداد پولیو مرکز کونذرآتش کردیا۔افغان میڈیاکے مطابق حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز ہلمند کے علاقہ ناد علی میں فضائیہ نے طالبان کے مشتبہ ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 16طالبان ہلاک اور9زخمی ہوگئے۔حکام نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔ننگرہارمیں پوست کی کاشت کے خلاف مہم میں حکام کو مشکلا ت کا سامنا ہے۔حکام کے مطابق صوبے میں پوست کی فصل کے خلاف مہم کے انچارج نے بتایا کہ کئی علاقوں میں کاشت کاروں نے پوست کی کاشت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس سے سیکیورٹی سے متعلق چیلینچز کا سامنا ہے جلال آباد میں نامعلوم افراد نے انسداد پولیو مرکز کونذرآتش کردیا۔حکام کے مطابق نامعلوم افراد نے بٹی کوٹ کے علاقہ میں انسداد پولیو مرکز کو نذرآتش کردیا ہے۔لوگر میں نیٹو کے فضائی حملے میں 7عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔یہ کارروائی گلدان خیل کے علاقے میں کی گئی۔

مزید :

عالمی منظر -