ٹرینو ں کے بڑھتے حادثات محکمہ ریلوے کی ناکامی کا ثبوت ہے، یاسمین راشد

ٹرینو ں کے بڑھتے حادثات محکمہ ریلوے کی ناکامی کا ثبوت ہے، یاسمین راشد

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف پروفیشنلزفورم کی چئیرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے ٹرینو ں کے بڑھتے ہو ئے حادثات محکمہ ریلوے کی ناکامی کا کھلا ثبوت ہے ۔انہوں نے کہاکہ خواجہ سعد رفیق اور ریلوے انتظامہ عوام کی جانوں سے کھیلنا بند کر ے۔

،خواجہ سعدرفیق پانامہ چور حکمرانوں کی چوری کو بچانے کے لیے دن رات مصروف ہیں جبکہ ریلوے کا کوئی پر سان حال نہیں، حکمرانوں کی ترجحات میں عوام کے جان ومال کا تحفظ سرے سے ہی شامل نہیں ہے ، شیخوپورہ کا ٹرین حادثہ ریلوے انتظامہ کی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے ، خواجہ سعد رفیق نااہل ترین وزیر ثابت ہو چکے ہیں جو چار سالوں میں ٹرینوں کے پھاٹک کا نظا م بھی درست نہیں کر سکے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ (ن) لیگ کے ترقی کے بلندوبانگ دعوے جھوٹ کا پلندہیںِ ، محکمہ ریلوے میں انگریزوں کا دیا ہو ا 100سالہ پرانا نظام چل رہا ہے ،موجودہ اور سابقہ حکمران ایک دھیلے کی بہتری نہیں کر سکے، آئے روز ٹرینوں کے حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا جس کو کنٹرول کر نے میں خواجہ سعد رفیق اور محکمہ ریلوے ناکام ہو چکے ہیں،خواجہ سعد رفیق ہت دھرمی اور بے حسی کا مظاہرے کر نے کی بجائے فوری طور پراستعفی دے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -