دہشت گردی کے خاتمے اور ملکی استحکام کیلئے علماء کو کردار ادا کرنا ہو گا،پیر عبدالخالق

دہشت گردی کے خاتمے اور ملکی استحکام کیلئے علماء کو کردار ادا کرنا ہو گا،پیر ...

  

لاہور(پ ر)حافظ الملت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بانی خانقاہ بھرچونڈی شریف جنید وقت حضرت حافظ الملت حافظ محمد صدیق القادری کی یاد میں منعقدہ 27ویں سالانہ حافظ الملت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر مرکزی جماعت اہلسنت پیر عبدالخالق القادری سجادہ نشین بھرچونڈی شریف نے کہا کہ ملک اس وقت بحرانی کیفیت میں ہے ملک دہشتگردی کی نئی لہر سے شدید متاثر ہوا ہے اور سینکڑوں لوگ شہید ہوچکے ہیں اس صورت حال سے نمٹنے کیلئے مشائخ عظام اور علماء کو کردار ادا کرنا ہو گا شاہ اویس نورانی نے کہا کہ حضرت لعل شہباز کے مزار میں انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد افسوس ہے معصوم لوگوں کے قاتل مسلمان نہیں ہو سکتے۔

رد الفساد آپریشن کو تیز کیا جائے اور مزارت اولیاء کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -