سنگاپور2030ء میں ڈرون ٹیکسیوں کا استعمال شروع کرے گا

سنگاپور2030ء میں ڈرون ٹیکسیوں کا استعمال شروع کرے گا

  

سنگاپور (اے پی پی) سنگاپور2030ء میں ڈرون ٹیکسیوں کا استعمال شروع کرے گا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق سنگاپور میں ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے کے لئے 2030ء میں اڑنے والی ٹیکسیوں کو متعارف کروایا جائے گا۔سنگاپور کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مسافر بردار ڈرون ٹیکسیوں کے لئے مختلف فرموں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

وزارت کے سیکرٹری پانگ کن کیونگ نے کہا ہے کہ 2030ء میں سنگاپور میں فضائی رسل و رسائل ایک معقول ترجیح ہو گی۔واضح رہے کہ سنگاپور ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے کے لئے گاڑیوں کے مالکان سے بھاری ٹیکس وصول کرتا ہے اور ٹریفک کو کم مصروف راستوں کی طرف موڑنے کے لئے آٹو میٹک سسٹم کا استعمال کر رہا ہے۔اس کے علاوہ مسئلے کے حل کی تلاش کے لئے بغیر ڈرائیور کے گاڑیوں اور ٹیکسیوں کی بھی اجازت دی جا رہی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -