سید مقداد حسین شمسی این اے 127 کے کوآر ڈنیٹر برائے واسا مقرر

سید مقداد حسین شمسی این اے 127 کے کوآر ڈنیٹر برائے واسا مقرر

  

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی 154کے نائب صدر سید مقداد حسین شمسی کو ایم این اے مسلم لیگ (ن) وحید عالم خان کی جانب سے این اے 127کا کوآر ڈنیٹر برائے واسا مقرر کردیا گیا ہے ۔سید مقداد حسین شمسی نے وحید عالم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کے معیار پر پورا اتریں گے۔

اور حلقہ کی عوام کی بہتری کے لئے دن رات کام کریں گے اور وحید عالم کی قیادت میں حلقہ کے عوام کے مسائل کو ترجیح بنیادو ں پر حل کروائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -