سیڈ کارپوریشن بیجوں کی صنعت کی لیڈر ہے،نعیم اختر بھابھہ

سیڈ کارپوریشن بیجوں کی صنعت کی لیڈر ہے،نعیم اختر بھابھہ

  

لاہور( پ ر) صوبائی وزیر زراعت پنجاب نعیم اختر بھابھہ نے کہا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن بیجوں کی صنعت میں لیڈر کا کردار ادا کررہی ہے ، موجودہ حکومت جمہوریت پر یقین رکھتی ہے ۔ کسی کو بیروزگار نہیں کریں گے اور نہ ہی زرعی شعبہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے ادارہ پنجاب سیڈ کاورپوریشن کی پرائیویٹائزیشن ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب سیڈ کارپوریشن کے 109ویں بورڈ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری زراعت محمد محمود ، ڈپٹی سیکرٹری فنانس شبیر احمد خان، ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹرسارہ رشید ، ڈائریکٹر فنانس طارق محمود ، ڈائریکٹر مارکیٹنگ چوہدری منظور حسین ، سید شہباز حسین ، حافظ انعام الھق اعوان و دیگر نے شرکت کی ۔

وزیر زراعت نے کہا کہ کسانوں کو سستا اور معیاری بیج فراہم کرنا پنجاب حکومت کا مشن ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -