حکومت کی چار سالہ کارکردگی مایوس کن ہے،سعدیہ سہیلرانا

حکومت کی چار سالہ کارکردگی مایوس کن ہے،سعدیہ سہیلرانا

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ حکومت کی چار سال کارکردگی مایوس کن ہے مسلم لیگ ن کی حکومت نے ان چار سالوں میں عوام کو خوار کر دیا ہے زرعی صوبے میں سبزیوں اور پھلوں کا حصول عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گیا ہے مہنگائی کا جن نہ صرف بے قابو بلکہ معصوم لوگوں کو خودکشیوں کی صورت میں نگل بھی رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن وزیروں کو ناقص کارکردگی پر استعفیٰ دے دینا چاہیے وہ اپوزیشن پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں ۔

ریلوے حادثات سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پے در پے ٹرین حادثات اور حکومت کا رویہ انتہائی شرم اور افسوس کا مقام ہے۔ خواجہ آصف بھڑکیں ایسے مارتے ہیں جیسے انہوں نے پاکستان کی ریلوں کو بلٹ ٹرین بنا دیا ہے جبکہ حقیقت پوری عوام کے سامنے ہے جو حکومت محض ریلوے کراسنگ پوائنٹس محفوظ نہیں بنا سکتی اس سے مزید کس قسم کی کارکردگی کی توقع کی جاسکتی ہے۔ ریلوے کے وزیر کا اپنی وزارت کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں ، اسے چرب زبانی اور شریفوں کی غلامی زیادہ بھاتی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -