ترک فورسز کا آپریشن، 57کرد عسکریت پسند ہلاک

ترک فورسز کا آپریشن، 57کرد عسکریت پسند ہلاک

  

انقرہ(این این آئی)ترک فورسز نے کرد باغیوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے57 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا جبکہ غیر قانونی ہجرت کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ بڑھاتے ہوئے 1570 مہاجرین کو گرفتار کرلیاگیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک فورسز کے ترجمان نے منگل کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ یہ جنگجووں ایک ہفتے سے جاری کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہونے والی مسلح جھڑپوں میں ہلاک ہوئے۔سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرددوں کے 551 سہولت کاروں جبکہ غیر قانونی ہجرت کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ بڑھاتے ہوئے 1570 مہاجرین کو گرفتار کرلیا۔

مزید :

عالمی منظر -