ناموس رسالت پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائیگا ‘ یوسف زبیر

ناموس رسالت پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائیگا ‘ یوسف زبیر

  

ملتان (خبر نگار خصوصی) ناموس رسالت پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا آنحضو ر ؐ کی گستاخی کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فیس بک پر آنحضور ﷺ کی توہین کرنے والوں کو گرفتار کر کے فی الفور شارع عام پھانسی پر(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

لٹکائے عاصمہ جہانگیر اور گستاخی رسول کرنے والوں کی حمایت کرنے والوں پر ملتان ڈسٹرکٹ بار میں داخلہ بند ہوگا عدالت میں توہین رسالت کے موجود کیس کی پیروی اور اسے منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے سینئر وکلاء پر مشتمل کمیٹی قائم کی جائے گی۔ یہ قرار دادیں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ایم یوسف زبیر نے گزشتہ روزڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام توہین رسالت کے خلاف احتجاجی جلسہ میں پیش کیں جنہیں شرکاء نے ہاتھ اٹھاکرمنظورکرنے کااعلان کیا ۔قبل ازیں خطاب کرتے ہوئے صدر ہائیکورٹ بار ملتان شیر زمان قریشی نے کہاکہ سوشل میڈیاپر گستاخی کے معاملہ پر حکومت نے بروقت کارروائی نہ کرکے نااہلی کا ثبوت دیا ہے۔آج ہم اس گستاخی کے خلاف کھڑے نہیں ہوں گے توقیامت کے روزکیامنہ دکھائیں گے اورانسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ناموس رسالت پر جان دے بھی سکتے ہیں اورلے بھی سکتے ہیں۔ممبر پنجاب بارکونسل خواجہ قیصربٹ نے کہاکہ جان بوجھ کر مسلمانوں کی غیرت کوللکاراگیا ہے۔ اس موقع پرسابق صدرہائیکورٹ بارمحمود اشرف خان،جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بارانیس مہدی ، شیخ محمد فہیم ،حافظ اللہ دتہ کاشف، ذوالفقار سدھو،وسیم ممتاز،کوثر اعوان اورفہیم ممتازنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گستاخ رسول کی سزا سر تن سے جدا پر عمل کرنے کا وقت آگیا ہے اسلامی ملک کے حکمران توہین رسالت کو بھی سنجیدہ نہیں لیں گے تو غازی علم دین شہید اور ممتاز قادری پیدا ہوتے رہیں گے ۔ دریں اثناء ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ملتان کے توہین رسالت کے خلاف اجلاس میں وکلاء کی کم تعدادکو بھی تنقید کا نشانہ بنایاگیاہے۔اس ضمن میں گزشتہ روزبارہال میں منعقدہ اجلاس میں صدرہائیکورٹ بارشیرزمان قریشی نے کہاکہ بارمیں ایک جج ہائیکورٹ یا سیشن جج کو بلایاجاتا ہے تو یہاں تمام وکلاء موجود ہوتے ہیں لیکن حضورپاک کی توہین کے خلاف منعقدکئے گئے اجلاس میں وکلاء کی موجود تعدادافسوس ناک ہے۔کنونئیرکچہری بچاؤ تحریک شیخ محمد فہیم نے کہا کہ وکلاء اپنے چیمبروں کے معاملہ کے لئے تو اکٹھے ہوگئے لیکن جس معاملہ پر ہماری زندگیاں قربان ہیں اس پر اکٹھے نہیں ہوسکے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -