لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیمطابق لاہور کیمپس کے بی ایس ٹیکنالوجی اور ڈی پی ٹی کے طلبہ زکریا یونیورسٹی ملتان میں ہی تعلیم حاصل کرینگے‘ ترجمان

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیمطابق لاہور کیمپس کے بی ایس ٹیکنالوجی اور ڈی پی ٹی ...

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) بہا ء الدین زکریایونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق ڈگری کیس کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ نے سناتے ہوئے یہ قرار دیا ہے کہ لاہور کیمپس کے بی ایس ٹیکنالوجی(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

اور ڈی پی ٹی کے طلباء و طالبات زکریا یونیورسٹی ملتان میں ہی تعلیم حاصل کریں گے۔دیگر ڈیسپلنز میں جو طالبعلم ملتان میں نہیں پڑھنا چاہتے وہ لاہور کیمپس میں رہ کر تعلیم مکمل کرسکتے ہیں ۔ عدالت عالیہ نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ زکریا یونیورسٹی ملتان کے لاہور کیمپس میں نئے داخلے نہیں ہوں گے۔ یہ فیصلہ عدالت نے طلباء کے مفاد میں کیا ہے تاکہ وہ اپنی تعلیم مکمل کرسکیں۔

ترجمان جامعہ زکریا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -