حج پالیسی اعلان سے پہلے ہی بنکوں نے درخواستوں کی مہم شروع کر دی

حج پالیسی اعلان سے پہلے ہی بنکوں نے درخواستوں کی مہم شروع کر دی

  

ملتان (سٹی رپورٹر)حج پالیسی 2017ء کے اعلان سے قبل ہی بنکوں نے زیادہ سے زیادہ حج درخواستوں کی وصولی کے لئے مہم شروع کر دی، شہریوں کو ایس ایم ایس بھیجنا شروع کر دئیے۔ ایس ایم ایس میں شہریوں کو مذکورہ بنک (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

کی قریبی شاخ سے رابطہ کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے جبکہ ایس ایم ایس کا جواب دینے کی صورت میں مذکورہ بنک کے نمائندوں کی جانب سے بھی ازخود شہریوں سے رابطے کئے جا رہے ہیں۔ علاوہ ازیں وزارت مذہبی امور نے رواں سال حج کوٹہ ہولڈر حج گروپ آرگنائزروں سے دستاویزات طلب کر لی ہیں دوسری جانب حج پالیسی کی تیاری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ اپریل میں وفاقی کابینہ کی جانب حج پالیسی 2017ء کی منظوری دی جائے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -