یونائیٹڈ ٹیچر کونسل کی اپ گریڈیشن نہ ہونے پر 19 اپریل کو پنجاب بھرمیں ہڑتال کی دھمکی

یونائیٹڈ ٹیچر کونسل کی اپ گریڈیشن نہ ہونے پر 19 اپریل کو پنجاب بھرمیں ہڑتال ...

  

ملتان ( سٹاف رپورٹر)یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل نے دھمکی دی ہے کہ اگر18اپریل (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

تک اساتذہ اپ گریڈیشن نہ کی گئی تو19اپریل کو پنجاب کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک تعلیم کا پہیہ جام کردیا جائے گا ‘ یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل کے زیر اہتمام ایوان اقبال لاہور میں احتجاجی جلسہ سے یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل کے کنوینئر طارق محمود ، حافظ عبدالناصر ، حافظ غلام محی الدین، اشفاق نسیم ، ضیا اللہ اعوان، اظہر عباس ، اعجاز خانزادہ ، وحید مراد ،قیصر عباس، کاشف شہزاد، اجمل شاد، اللہ بخش قیصر، سیدہ اقبال اور دیگر مقررین نے خطاب میں کہا کہ حکومت اپنی ظالمانہ پالیسیوں کی بدولت اساتذہ کا جینا دوبھر کر رہی ہے ۔ اسے اساتذہ کے فرائض تو یاد آتے ہیں مگر انکے حقوق پورے کرنے یاد نہیں رہتے۔

ہڑتال دھمکی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -