ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے چیئرمین وائس چیئرمین ، ٹیکنو کریٹس ممبرز کی نامزدگی کیلئے ماہرین کاپینل تشکیل

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے چیئرمین وائس چیئرمین ، ٹیکنو کریٹس ممبرز کی ...

  

ملتان (وقائع نگار ) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر محکمہ(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے ملتان سمیت صوبہ بھر میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے چیئرمین ‘ وائس چیئرمین ‘ ٹیکنو کریٹس ممبرز کی نامزدگی کیلئے 7 ماہرین کا پینل تشکیل دیدیا ہے جس کے چیئرمین متعلقہ وزیر ہونگے ۔ اراکین میں سیکرٹری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب ‘ سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ’ سروسز‘ پنجاب اور ریگولیشنز پنجاب ‘ ایڈیشنل سیکرٹری ریگولیشن فنانس ڈیپارٹمنٹ سابق وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور ‘ ڈاکٹر فیصل مصور شامل ہیں ۔ ماہرین کا پینل پنجاب کے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے چیئرمین ‘ وائس چیئرمین کیلئے 6,6 افراد کا انٹرویوز کرینگے اور ان میں 3,3 افراد کے نام شارٹ لسٹ کر کے حتمی منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوائی جائیگی جبکہ ٹیکنو کریٹس کی سیٹ کیلئے 2 یا 3 افراد کے انٹرویوز لیے جائیں گے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -