ملتان اور گرد و نواح میں درجہ حرارت میں معمولی کمی ‘ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان

ملتان اور گرد و نواح میں درجہ حرارت میں معمولی کمی ‘ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ...

  

ملتان (خبر نگار ) ملتان اور گرد و نواح میں منگل کے روز درجہ حرارت میں (بقیہ نمبر19صفحہ7پر )

معمولی کمی واقع ہوئی اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دن کے وقت ہوائیں بھی چلتی رہیں اور گرمی شدت میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ واضح رہے کہ دو روز قبل ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سے بھی تجاوز کر گیا تھا اور گرمی بڑھنے سے معمولات زندگی بھی متاثر ہونا شروع ہوگیا تھا ‘ تاہم مقامی محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم جزوی ابرآلود رہنے کی پیشن گوئی کی ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -