سٹیٹ بنک عبدالستار ایدھی کی خدمات کے اعتراف میں 31 مارچ کو50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کریگا

سٹیٹ بنک عبدالستار ایدھی کی خدمات کے اعتراف میں 31 مارچ کو50 روپے کا یادگاری ...

  

کراچی(این این آئی) فاقی حکومت نے 15 جولائی 2016 کو کابینہ کے (بقیہ نمبر20صفحہ7پر )

اجلاس میں مرحوم عبدالستار ایدھی کی یاد میں ایک سکہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ بعد ازاں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو اختیار دیا گیا کہ وہ انسانیت کے لیے عبدالستار ایدھی کی خدمات کے اعتراف میں50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرے۔ یہ یادگاری سکہ 31 مارچ 2017 سے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے تمام فیلڈ دفاتر کے ایکسچینج کاونٹرز سے جاری کیا جائے گا۔سکہ تانبے اور نکل سے بنا ہے، جس میں تانبے کا تناسب 75 فیصد اور نکل کا 25 فیصد ہے۔ اس کا قطر 30ملی میٹر اور وزن 13.50گرام ہے ۔ سامنے کے رخ پر وسط میں بڑھتا ہوا ہلال اور پانچ نوکوں کا ابھرتا ہوا ستارہ ہے جس کا رخ شمال مغرب کی طرف ہے۔ ستارے اور ہلال کے اوپر کنارے کے ساتھ ساتھ اردو میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کندہ ہے۔ ہلال کے نیچے اور گندم کی اوپر کی طرف خمیدہ دو بالیوں کے اوپر عددی صورت میں عبدالستار ایدھی کا سالِ وفات درج ہے۔ ستارے اور ہلال کے دائیں اور بائیں جانب بالترتیب سکے کی مالیت 50 اور اردو میں روپیہ لکھا ہے۔پچھلے رخ پر وسط میں عبدالستار ایدھی کا یک رخی تصویری عکس ہے جس کی بالائی سمت میں عہدِ انسانیت عبدالستار ایدھی درج ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -