اے سی سٹی کے احکامات کے 5 روز بعد بھی پٹواریوں کے تبادلوں پر عملدرآمد نہ ہوسکا ‘ سائلین کو دشواری کا سامنا

اے سی سٹی کے احکامات کے 5 روز بعد بھی پٹواریوں کے تبادلوں پر عملدرآمد نہ ہوسکا ...

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)اسسٹنٹ کمشنر ملتان سٹی نے22مارچ کو تحصیل بھر(بقیہ نمبر22صفحہ7پر )

کے 7پٹواریوں کے تبادلہ جات کے احکامات جاری کئے ان پٹواریوں کو فوری طور پر متعلقہ مواضعات میں چارج سنبھال کر کام شروع کرنے کی ہدایات جاری کیں لیکن5روز گزرنے کے باوجود چارج کے لین دین کے احکامات پر عمل درآمد نہیں ہوسکا ہے۔صرف ایک پٹواری شیخ ریاض جہانگیر نے اپنے اثرورسوخ اور سیاسی پشت پناہی کی بنا پر اپنے حلقہ کا چارج لے لیا جبکہ باقی پٹواری سرکل کے فیلڈ سٹاف نے اسسٹنٹ کمشنر ملتنا سٹی کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا ہے۔بااثر پٹواری اس کوشش میں ہیں کہ ان کے ٹرانسفر آرڈرز کینسل ہوں جائیں۔پٹواریوں کے درمیان جاری اس کشمکش کیوجہ سے7مواضعات کے ہزاروں سائیلین کو دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اس حوالے سے سے سائیلین نے ڈپٹی کمشنر ملتان سے اپیل کی ہے کہ وہ فیلڈ سٹاف کو ٹرانسفر آرڈرز پر عمل درآمد کا حکم دیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -