وزیر اعلیٰ نے وسیب کے لوگوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا‘ سرائیکی رہنما

وزیر اعلیٰ نے وسیب کے لوگوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا‘ سرائیکی رہنما

  

ملتان(سٹی رپورٹر)سرائیکستان عوامی اتحاد کے رہنماؤں خواجہ غلام فرید کوریجہ، پروفیسر شوکت مغل ، رانا محمد رفراز نون، عاشق بزدار، ظہور دھریجہ ، سید مہدی الحسن شاہ ، عابدہ بخاری ، عابد (بقیہ نمبر26صفحہ7پر )

سیال‘ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سید اطہر بخاری ‘کرنل عبدالجبار عباسی، ملک اللہ نواز وینس، مظہر کات نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف نے اپنے دورہ لودھراں کے موقع پر وسیب کے لوگوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے حلقوں کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ سول سیکرٹریٹ کا اعلان ہوگا ، یونیورسٹی کا اعلان ہوگا اور بیروزگاری کے خاتمے کے لئے ٹیکس فری انڈسٹریل زون قائم کیا جائے گا اور لودھراں شہر کی ترقی کے لئے وزیراعظم نے تین ارب کے پیکج کا اعلان کیا تھا ان فنڈز کی فراہمی کا بھی اعلان ہوگا مگر کچھ نہیں کیا گیا ۔ موجودہ زراعت کے بحران کوبھی حل کرنے کے لئے کسی پیکیج کا اعلان نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ ملتان ، خانیوال موٹر وے کا منصوبہ مشرف دور کا منصوبہ ہے جس کے لئے غیر معمولی تاخیر ہوئی ، سرائیکی رہنماؤں نے کہا جب تک صوبہ سرائیکستان نہیں بنے گا وسیب کے مسئلے حل نہیں ہونگے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -