تعلیم سب سے طاقتور ہتھیار ہے

تعلیم سب سے طاقتور ہتھیار ہے

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ تعلیم سب سے طاقتور ہتھیارہ (بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

نوجوانوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا بی بی شہید کا خواب تھا، تعلیم حاصل کرنے کا مقصد صرف ڈگری لینا نہیں ہے،میری والدہ عوام کے عزم و حوصلے سے واقف تھیں اور عوام کی طاقت سے آمریت کیخلاف اٹھ کھڑی ہوئیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یونیورسٹی کی تعلیم زندگی کے ہرشعبے میں کام آتی ہے،تعلیم سے بہتر معاشرہ تشکیل دینے میں مدد ملتی ہے،آپ اس قوم کے ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو ہیں۔چیئرمین پی پی نے تعلیم مکمل کرنے پر طلبہ اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سیکھنے کا عمل زندگی بھر جاری رہتا ہے،نوجوانوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا شہید بی بی کا خواب تھا اور میری والدہ پاکستانیوں کے عزم و حوصلے سے واقف تھیں،میرے اہل خانہ کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا،تعلیم سب سے بہترین ہتھیار ہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -