تنقید کرنے والوں کے منہ بند نہیں کر سکتا

تنقید کرنے والوں کے منہ بند نہیں کر سکتا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں فکسنگ سکینڈل سامنے آنے کے بعد سپاٹ فکسنگمیں سزا یافتہ کرکٹر محمد آصف کو اپنی قومی ٹیم میں واپسی غیر یقینی نظر آنے لگی ہے۔نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں میچ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد آصف کا کہنا تھا کہ سپاٹ فکسنگ کے واقعات قابل مذمت ہیں۔ ہمارے ساتھ جو کچھ ہوا وہ سب کیلئے سبق ہے ، پی سی بی کو اس حوالے سے قانون سازی کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کیے کی سزا کاٹ چکے ہیں جس کے بعد کم بیک کرنے کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں لیکن قومی ٹیم میں واپسی کا فیصلہ سلیکٹرز ہی کریں گے۔ کرکٹ کے دروازے بند کرنے کا کہنے والوں کے منہ بند نہیں کر سکتا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -