ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی کی عدم تشکیل‘ کمرشل عمارتوں کی تعمیر کے منصوبے ٹھپ

ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی کی عدم تشکیل‘ کمرشل عمارتوں کی تعمیر کے منصوبے ٹھپ

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی کی تشکیل نہ ہونے کیوجہ سے(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

ضلع بھر میں کمرشل عمارتوں کی تعمیر کے منصوبے ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں۔ان منصوبوں کے رکنے کیوجہ سے میونسپل کارپوریشن اور ایم ڈی اے کو ماہانہ کروڑوں روپے مالیت کے خسارے کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔بتایا جاتا ہے ضلعی نظام حکومت کے خاتمہ کے ساتھ ہی ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی کے خاتمہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا نئے نظام کے تحٹ رواں سال یکم جنوری کو مقامی حکومت کے نظام نے کام کرنا شروع کیا۔ابھی اس سسٹم کے خدوخال واضع نہیں ہوئے۔اس سسٹم میں ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی کا نظام بھی سامنے نہیں آیا۔ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی ضلع بھر میں کمرشل عمارات اور پلازوں کی منظوری دینی ہے۔اس وقت درجنوں کیسز ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی میں پیش ہوئے ۔ان کیسز کی منظوری کے بعد میونسپل کارپوریشن اور ایم ڈی اے مزید کارروائی کرے گی اور ان کے نقشہ جات کی منظوری دے گی۔ایچ ایل دی کا وجود نہ ہونے کیوجہ سے ایک طرف درجنوں سائیلین مارے مارے پھر رہے ہیں دوسری طرف میونسپل کارپوریشن اور ایم ڈی اے کو بھی ماہانہ کروڑوں روہے کے ریونیو کے خسارہ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

منصوبے ٹھپ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -