پٹرولنگ پولیس میں بھرتی کیلئے دوڑ کے دوسرے روز درجنوں امیدوار بیہوش

پٹرولنگ پولیس میں بھرتی کیلئے دوڑ کے دوسرے روز درجنوں امیدوار بیہوش

  

ملتان(کرائم رپورٹر)پٹرولنگ پولیس اور سپیشل پروٹیکشن یونٹ میں بھرتی کے لیے منعقدہ دوڑ کے دوسرے روز درجنوں امیدوار بے ہوش ہوگئے۔معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز انڈسٹریل سٹیٹ میں سینکڑوں امیدوار وں نے ایک میل دوڑ کا امتحان دیا جنھیں 8منٹ میں منزل پر پہنچنا تھا تاہم گرمی کی شدت کے باعث متعدد بے ہوش ہوگئے۔ واضح رہے کہ ملتان میں 31آسامیوں کے لیے 2ہزار 800امیدوار وں نے درخواست جمع کروائی ہے۔

امیدوار بیہوش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -