ایڈورٹائزمنٹ فیس اور ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا کنٹرول جلد میونسپل کارپوریشن کو ملنے کا امکان
ملتان ( خبر نگار ) ملتان میں ایڈورٹائزمنٹ فیس اور ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا کنٹرول جلد میونسپل کارپوریشن ملتان کو ملنے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق دو روز قبل لاہور میں ہونیوالے اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے میونسپل کارپوریشن ملتان انتظامیہ کو مشینری فیس وصولی کا اختیار اور ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا مکمل کنٹرول سونپنے کا اعلان کر دیا ہے اور اس امر کی میونسپل کارپوریشن حکام نے بھی تصدیق کردی ہے ۔
کنٹرول