ملتان سمیت پنجاب بھر کے300 سے زائد ڈاکٹروں کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کے بعد تعیناتی کے احکامات جاری

ملتان سمیت پنجاب بھر کے300 سے زائد ڈاکٹروں کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کے بعد ...

  

ملتان ( وقائع نگار ) صوبائی سیکرٹری پنجاب نے ملتان سمیت صوبہ بھر کے 300 سے زائد ڈاکٹروں کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کے بعد تعیناتی کے احکامات جاری کیے ہیں ۔ ملتان کے جن ڈاکٹروں کو سینئر میڈیکل آفیسر گریڈ 18 سے ایڈیشنل(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

پرنسپل میڈیکل آفیسر گریڈ 19 میں ترقی دیدی گئی تھی ان کو نشتر ہسپتال ملتان میں تعینات کیا گیا ہے ۔ ان میں ڈاکٹر سلیم رانا ‘ ڈاکٹر بشیر احمد قمر ‘ ڈاکٹر ولی مجاہد ‘ ڈاکٹر جاوید بھٹی ‘ ڈاکٹر وقار احمد ملک ‘ ڈاکٹر اعجاز حسین ‘ ڈاکٹر مسعود ‘ ڈاکٹر صدیق ثاقب ‘ ڈاکٹر وسیم جاوید ‘ ڈاکٹر مظہر الخالق ‘ ڈاکٹر نعیم گوندل ‘ ڈاکٹر رفیق اختر ‘ ڈاکٹر راشد علی ‘ ڈاکٹر اکرم ‘ ڈاکٹر کنور لطیف ‘ ڈاکٹر ظہیر عباس ‘ ڈاکٹر طاہر جمیل ‘ ڈاکٹر راشد ارشاد ‘ ڈاکٹر فرخ عزیز ‘ ڈاکٹر اسلم محمود ‘ ڈاکٹر حبیب الرحمن ‘ ڈاکٹر نعیم عاصم ‘ ڈاکٹر احمد فواد خان شامل ہیں ۔ اس کیساتھ ساتھ ڈاکٹر ناصر جاوید ‘ ڈاکٹر آفاق حسین ‘ ڈاکٹر اطہر حشمت ‘ ڈاکٹر محمد جمیل ‘ ڈاکٹر صدیق خالد کو گریڈ 18 سے 19 میں ترقی دیکر نشترمیڈیکل کالج ملتان میں تعینات کر دیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -