ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق، بغیر دھڑ لاش برآمد
محسن وال،کوٹ سلطان،سمینہ،شجاع آباد (نمائندگان)ٹریفک کے مختلف حادثات میں2موٹر سائیکل سوار جاں بحق،لاش برآمد،خاتون نے خودکشی کرلی محسن وال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق محسنمیاں چنوں اقبال نگر بائی پاس پر تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار محمد شفیع شدید زخمی ہوگیا،جسے ہسپتال منتقل کیا گیا وہ دم توڑ گیا۔کوٹ سلطان سے نامہ نگار کے مطابق کوٹ سلطان کے نواحی علاقہ چکنمبر 161ٹی ڈی اے کا رہائشی محمد ارشد موٹر سائیکل پر بیوی اور2بیٹوں کے ہمراہ گھر جا رہا تھا کہ پیر جگی چوک کے نزدیک مٹی سے لوڈ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر موقع پر جاں بحق ہو گیا ،جبکہ اس کی بیوی (ح)کی ٹانگ اور4سالہ بیٹے احمد کا بازوکٹ گئے ،جنہیں ریسکیو 1122کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ منتقل کیا گیا بعد ازاں تشویشناک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا۔سمینہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق تھانہ دراہمہ کی حدود سمینہ شرقی لنک نمبر1آر ڈی 148سپربندکی نوز سے 8دنوں میں چوتھی لاش برآمد ہوئی جس سے علاقہ میں خوف پھیل گیا7روز قبل تھانہ دراہمہ کے موضع سمینہ شرقی سے تین بوری بند لاشیں برآمد ہوئی تھیں جنہیں پوسٹمارٹم کے بعد دراہمہ پولیس نے لا وارث دفنا دیاتھا گزشتہ روز ٹھیک 8دن بعد قصبہ سمینہ کے سامنے تعمیر شدہ سپر بند148کے نوز پر نامعلوم لاش بغیر دھڑ کے برآمد ہوئی اطلاع ملنے پردرہمہ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد دھڑکو لاوارث دفنا دیا ،اس سنگین صورت حال کے بعد علاقہ میں خوف و حراص کی لہر دوڑ گئی۔شجاع آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق موضع شاہ پور کی رہائشی تین بچوں کی ماں اکبر بلوچ کی بیوی نے گھریلو حالات سے تنگ آ کرخود کشی کر لی ہے کالا پتھر پینے سے موضع شاہ پورمیں ایک ماہ کے اندر تین خواتین نے کالا پتھر پی کر زندگی کا خاتمہ کیا اور اسی طرح تحصیل شجاع آباد میں چھ ماہ کے اندر درجنوں خواتین نے گھریلو جھگڑوں کے باعث خود کشیاں کر چکی ہیں ۔