ریفری سے پنگا، میسی پر4میچوں کی پابندی، 8ہزارپاؤنڈ جرمانہ

ریفری سے پنگا، میسی پر4میچوں کی پابندی، 8ہزارپاؤنڈ جرمانہ

  

بیونس آئرس(نیٹ نیوز) ورلڈ کپ کوالیفائرز میں لیونل میسی کا ریفری سے پنگا انہیں مہنگا پڑگیا۔ فیفا نے انہیں 4 میچوں کی پابندی اور 8 ہزار پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔ میسی بولیویا سمیت اگلے چار اہم میچوں سے آؤ ٹ ہو گئے ہیں، البتہ انہیں سزا کے خلاف اپیل کا حق بھی حاصل ہے۔تفصیلات کے مطابق فٹبال کے بڑے ایونٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز میں ہر دل عزیز فٹ بالر کو ان کے جوشیلے پن کی وجہ سے فیفا کی جانب سے سزا سنا دی گئی۔ بیونس آئرس میں 24 مارچ کو چلی کے خلاف ارجنٹائن کا میچ توجہ کا مرکز بنا جب بھڑکیلے کپتان لیونل میسی کا ریفری سے ریڈ کارڈ دکھائے جانے پرجھگڑا ہوا۔ یہ جھگڑا انھیں مہنگا پڑ گیا۔ فیفا نے لیونل میسی پر چار میچوں کی پابندی اور 8100 پاؤ نڈ جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -