ٹیولپ گارڈن یکم اپریل کو کھولا جائیگا

ٹیولپ گارڈن یکم اپریل کو کھولا جائیگا
 ٹیولپ گارڈن یکم اپریل کو کھولا جائیگا

  

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ وادی میں واقع ایشیا کا سب سے بڑا ٹیولپ گارڈن یکم اپریل کو سیاحوں کے لیے کھولا جائے گا۔ سری نگر میں ڈل جھیل کے کنارے اور زبروان پہاڑوں کے دامن میں رنگ برنگے پھولوں کی بہار آگئی ، تاحد نگاہ پھیلے ، دھنک رنگ ، گل لالہ کے پھولوں کا یہ خوبصورت نظارہ یقیناً قابل دید ہے۔ پندرہ ہیکٹرز کے رقبے پر چھیالیس اقسام کے بیس لاکھ ٹیولپ سیاحوں کے لیے کشش کا باعث ہونگے۔ ایشیا میں گل لالہ کا سب سے بڑا یہ باغ یکم اپریل کو عوام کے لیے کھولا جائے گا۔

مزید :

صفحہ اول -