کرکٹ کے دروازے بند ، چارج شیٹ جاری
لاہور (سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایس میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آنے والے فاسٹ بالر محمد عرفان کو بھی ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے سے معطل کر دیا اور چارج شیٹ جاری کرتے ہوئے 14روز میں جواب مانگ لیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائٹڈ کی نمائندگی کرنے والے محمد عرفان نے پاکستان کر کٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے بھی پیش ہوئے تھے۔انہوں نے ٹریبیونل کو بتایا تھا کہ وہ والد کے انتقال کی وجہ سے پریشان تھے، اسی لیے پی سی بی کو بکیز سے رابطہ کرنے کے حوالے سے نہیں بتا سکے تاہم انہوں نے کسی بھی قسم کی فکسنگ کے الزام کو مسترد کردیا تھا۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد عرفان نے آئین کے آرٹیکل 2.2اور 2.4کی خلاف ورزی کی ہے، انہوں نے چاہے کسی قسم کی کوئی فکسنگ کی ہو یا نہ کی ہو لیکن بکیز سے رابطہ ہونے کے بعد انہیں پی سی بی کو آگاہ کرنا چاہیے تھا ۔تاہم پی سی بی کی جانب سے محمد عرفان کو ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے سے معطل کر دیا گیا ہے اور کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر چارج شیٹ دے دی گئی اور ساتھ ہی انہیں 14دن کے اندر جواب جمع کرانے کا کہا گیا۔
عرفان