سی سی پی او نے جرمن پلٹ خاتون کے پلاٹ کا معاملہ حل کروا دیا
لاہور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کا اجلاس گذشتہ روزسی سی پی او آفس میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں، کاروبار کے تنازعات اور لین دین کی درخواستیں پیش کی گئیں۔سی سی پی او لاہور نے ان کے مسائل سنے اور حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔جرمن پلٹ خاتون تسلیم فرخ نے اوور سیز کمیشن کو دی گئی درخواست میں الزام لگایا کہ کارپٹ انڈسٹری کے مالک چوہدری نیئر نے ان کے 10مرلہ پلاٹ پر قبضہ کر رکھا ہے۔ سی سی پی او نے دونوں پارٹیوں کے موقف کو سنا اور دونوں کی باہمی رضا مندی سے فیصلہ ہوا کہ چوہدری نیئر ایک ہفتہ میں خاتون کو پلاٹ کی قیمت ادا کرے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ کسی کو بھی اوورسیز پاکستانی کی محنت کی کمائی کو غصب نہیں کرنے دیا جائے گا۔