ریال کی قیمت میں اضافہ سے سرکاری حج 10 ہزار مزید مہنگا ہونے کا امکان

ریال کی قیمت میں اضافہ سے سرکاری حج 10 ہزار مزید مہنگا ہونے کا امکان

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پاکستانی روپے کی بے قدری، ریال کی قیمتوں میں اضافہ،سرکاری اور پرائیویٹ حج2017ء مہنگا ہو جائے گا ،وزارت مذہبی امور کی حج سستا کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہو سکی، آخری کوشش کے طور پر ایک دفعہ ائیرلائنز پر دباو ڈالا جا رہا ہے کہ حج کرایہ کم کر دیں تا کہ سرکاری حج سکیم میں زیادہ اضافہ نہ کیا جائے ،29روپے کا ایک ریال ہونے کی وجہ سے سرکاری حج کم از کم 10ہزار ضرور مہنگا ہو جائے گا ،پرائیویٹ حج سکیم کا حج بھی مہنگا ہونے کی بنیادی وجہ ریال کی قیمت میں اضافہ اور مکتب کی قیمتوں میں اضافہ بتایا جا رہا ہے ،حج کوٹہ کی بحالی کے بعد مکہ،مدینہ میں عمارتوں کی قیمتوں میں بھی20فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -