ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، پانامہ کیس کا فیصلہ قبول کریں گے : مریم اورنگزیب

ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، پانامہ کیس کا فیصلہ قبول کریں گے : مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ پر چھوڑ دیں جو بھی فیصلہ آئے سب کو قبول کرنا پڑے گا، سیاست اور کارکردگی ایک ساتھ ہیں، الگ نہیں کیا جا سکتا،وزیراعظم کی قیادت میں ملک میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، وزیراعظم تمام منصوبوں کی تکمیل چاہتے ہیں ۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف ملک کے تیسری مرتبہ منتخب وزیراعظم ہیں ، وزیراعظم کو باقی صوبوں کی طرح سندھ بھی عزیز ہے، انہوں نے کہا کہ سیاست اور کارکردگی ایک ساتھ ہیں، انہیں الگ نہیں کیا جا سکتا،وزیراعظم کی قیادت میں ملک میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت نے دہشت گردی کے خاتمے ، اقتصادی ترقی ، تعلیم ، صحت کیلئے تاریخی کام کیا ہے، وزیراعلی پنجاب صوبے کی ترقی کیلئے دن رات کام کررہے ہیں۔دوسری طرف وزیر مملکت مریم اورنگزیب این ڈی ایم اے کے زیر اہتمام ’پاکستان سکول سیفٹی فریم ورک‘کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے حالات تبدیل ہور ہے ہیں،ہم ترقی کی طرف گامز ن ہیں،بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہے، حکومتی اقدامات کی بدولت آج سکول محفوظ ہورہے ہیں، میڈیا نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

مریم اورنگزیب

مزید :

علاقائی -