سرکاری حج سکیم کا کوٹہ 60اور پرائیویٹ کا 40فیصد رکھنے کی منظوری

سرکاری حج سکیم کا کوٹہ 60اور پرائیویٹ کا 40فیصد رکھنے کی منظوری

  

لاہور ( ڈویلپمنٹ سیل ) حج پالیسی 2017 کا ڈرافٹ تیارہائی پاور کمیٹی کے بعدسپریم کورٹ کی نامزد کردہ حج پالیسی فارمولیشن کمیٹی نے بھی حج 2017ء کیلئے سرکاری سکیم 60 فی صد پرائیویٹ سکیم کاکوٹہ 40 فیصد رکھنے کی منظوری دے دی ۔ وفاقی سیکرٹری مذہبی امورخالد مسعود چوہدری کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں حج پالیسی کے ڈرافٹ کوحتمی شکل دے کرآئندہ ہونے والے اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کئے جانے کاامکان ،روزنامہ پاکستان کومعلوم ہواہے حج پالیسی7 201 ء میں سرکاری حج سکیم کے پیکج گزشتہ سال سے 20ہزار روپے مہنگاکرنے کی تجویز دی گئی ہے ،کراچی ،کوئٹہ سے 271750)) اسلام آباد، لاہور سے (281750 ( رکھنے کی تجویز دی گئی ہے سرکاری حج پیکج میں قربانی شامل نہیں ہوگی اس کے لئے 14500 روپے علیحدہ جمع کرانا ہونگے اگر کوئی قربانی خود کرناچاہے تو وہ کرسکے گا درخواستوں کی وصولی کیلئے 10 دن دئیے جائیں گے اور خوش قسمت حضرات کا فیصلہ قرعہ اندازی کے ذریعے ہوگا، حج پالیسی 2017 میں پاکستان میں سے 179750 افراد فریضہ حج ادا کریں گے 107000 کے قریب سرکاری سکیم بقیہ پرائیویٹ سکیم میں جائیں گے وفاقی کابینہ کی منظور ی کے ساتھ ہی وفاقی وزیرمذہبی امورسردار محمد یوسف حج پالیسی 2017 ء کا اعلان کریں گے ۔

مزید :

علاقائی -