پاکستان با اختیار، سرحدیں محفوظ بنانے پر کوئی اعتراض نہیں: امریکہ

پاکستان با اختیار، سرحدیں محفوظ بنانے پر کوئی اعتراض نہیں: امریکہ

  

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ نے کہاہے پاکستان کو اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے کا پورا اختیار ہے، امریکہ کو پاکستان افغانستان سرحد پر باڑ لگانے پر کوئی اعتراض نہیں ۔ پاکستان انتہا پسندی اور دہشت گردی کی کارروائیوں کو روکنے، سرحدوں پر نگرانی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے باڑ لگا رہا ہے۔ امریکہ چاہتا ہے دونوں ہمسایہ ممالک پائے جانیوالے تناؤ کو مذاکرات کے ذریعے کم کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان امریکی دفتر خارجہ نے کہا پاکستان نے امریکہ اور افغانستان کو بتایا ہے کہ سرحد پر باڑ لگانے کا مقصد امن کے قیام کویقینی بناناہے نہ کہ افغانستان کیخلاف ہے۔حالات میں بہتری آنے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں مضبوطی آئے گی۔ اس سے پہلے افغان وزارت داخلہ کے نائب ترجمان نجیب دانش نے باڑ لگانے کے عمل کو ناقابل قبول قرار دیا جبکہ گزشتہ ہفتہ کو پاک آرمی کے سربراہ جنرل باجوہ نے باڑ لگانے کے کام کو شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا باڑ سرحد کو محفوظ بنانے کیلئے لگائی جارہی ہے۔

امریکہ

مزید :

علاقائی -