سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے 14 لیڈی ڈاکٹرز کو گریڈ 19 میں ترقی دیدی

سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے 14 لیڈی ڈاکٹرز کو گریڈ 19 میں ترقی دیدی

  

لاہور (جنر ل ر پو رٹر )محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے 14 لیڈی ڈاکٹرز کو گریڈ 19 میں ترقی دیدی۔ ان ڈاکٹرز کو ایڈیشنل پرنسپل ویمن میڈیکل افسران کے عہدے پر ترقی ملی ہے۔ترقی پانے والوں میں لیڈی ڈاکٹر نسرین کوثر، ڈاکٹر بشریٰ شرافت، ڈاکٹر تبسم جبیں، ڈاکٹر شاہانہ عظمت، ڈاکٹر سیدہ عالیہ مظفر گیلانی، ڈاکٹرعائشہ قمر، ڈاکٹر نویدہ سلمان اور ڈاکٹر نورین روحی شامل ہیں۔اسی طرح ڈاکٹر راحیلہ اور ڈاکٹر صباحت حبیب خان بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ یہ لیڈی ڈاکٹرز پہلے ویمن میڈیکل افسران کیعہدے پرتعینات تھیں۔

مزید :

علاقائی -