امریکہ میں بھی لوگ بچے بیچنا شروع ہوگئے

امریکہ میں بھی لوگ بچے بیچنا شروع ہوگئے

  

واشنگٹن( آن لائن )امریکی ریاست ٹینیسی میں ایک جوڑے کو اپنا پانچ ماہ کا بچہ تین ہزار ڈالر کے عوض بیچنے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ہے۔37 سالہ ڈیانا گریر اور 26 سالہ جان ڈیوڈ کین کو رقم کے عوض اپنے بچے کو آن لائن سائٹ کریگز لسٹ کی مدد سے سادہ لباس میں ملبوس پولیس افسر کو بیچتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ایک اور جوڑے نے گرین کاؤنٹی کے شیرف کے دفتر کو بچے کی فروخت کے لیے آن لائن دیے جانے والے اشتہار سے مطلع کیا تھا۔شیرف پیٹ ہینکز نے کہا کہ ایک پولیس افسر نے اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر اس جوڑے سے رابطہ کیا اور ان سے ایک ویران جگہ ملاقات کی، جس کے دوران انھوں نے اپنے بچے کا سودا کیا۔انھوں نے گرین ول سن اخبار کو بتایا: 'کیا آپ یقین کر سکتے ہیں؟ ہم نے ایک بچہ خریدا ہے۔ اس سے میرا دل ٹوٹ گیا ہے۔'شیرف نے بتایا کہ بچہ سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

امریکہ

مزید :

علاقائی -