بابو صابو انٹر چینج پر بس اور ٹرک میں تصادم ،10افراد زخمی

بابو صابو انٹر چینج پر بس اور ٹرک میں تصادم ،10افراد زخمی

  

لاہور(خبر نگار) بابو صابو انٹر چینج پر بس اور ٹرک میں تصادم خواتین سمیت 10افراد زخمی ہو گئے ۔بتایا گیا ہے کہ پیر کی رات کو بس نمبرLES-9699مسافروں کو لے کرلاہور آرہی تھی کہ راستہ میں کھڑے بجری کے ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے تین خواتین سمیت 10مسافر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر میاں منشی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج چل رہا ہے جبکہ پولیس نے کاروئی کرتے ہوئے بس ڈرائیور آصف کو موقع سے گرفتار کر لیا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی ہونے والے مریضوں کی حالت تسلی بخش ہے۔

مزید :

علاقائی -