حفاظتی ٹریننگ پروگرام دھرے کے دھرے، کرنٹ سے جھلسنے والا لیسکو کا اہلکارچل بسا ،3کی حالت نازک

حفاظتی ٹریننگ پروگرام دھرے کے دھرے، کرنٹ سے جھلسنے والا لیسکو کا اہلکارچل ...

  

لاہور( خبرنگار ) بند روڈ پر گرڈ اسٹیشن میں 220 کے وی لائنوں سے کرنٹ لگنے سے جھلس کرشدید زخمی ہونے والا لیسکوملازم صابرحسین ہسپتال میں دم توڑگیاجبکہ جھلس کرزخمی ہونے والے لیسکو ملازمین جہاں زیب سلیمان شاہ اور محمد اکرام کی حالت ہسپتا ل میں تشویشناک بتائی جاتی ہے تایاگیاہے کہ پیر کی رات کو بندروڈ پرواقع واپڈاکے گریڈ اسٹیشن میں لیسکوملازمین لائنوں کی مرمت کررہے تھے کہ اس دوران 220کے وی کی تاروں سے کرنٹ لگنے سے سلیمان شاہ ،صابرحسین ،اکرام علی اور جہانزیب شدید جھلس گئے ۔جنہیں شدید زخمی کی حالت میں جناح ہسپتال داخل کروادیاگیاکہ صابر حسین چند گھنٹے ہسپتال میں زندگی وموت کی کشمکش میں رہے کے بعد جاں بحق ہوگیاواقعہ پرلیسکو حکام ہسپتال پہنچ گئے پولیس نے نعش ضروری کاروائی کے بعدورثاکے حوالے کردی ہے۔ متوفی چارکم سن بچوں کا باپ تھا، اور رلیسکو میں گریڈتھری کاملازم تھا ۔ نماز جنازہ گزشتہ شام ادا کی گئی جس کے بعد متوفی کو شالیمار کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔نماز جنازہ میں سیکرٹری جنرل ہائیڈرولیبریونین خورشید احمد ،ندیم سہیل ،دلاورخان ،ڈاکٹرمحمد رمضان ،عثمان بلوچ،زاہدفاروق اور کارکنوں نے بھاری تعداد میں شرکت کی اس موقع پر خورشید احمد جنرل سیکرٹری، لیبرہائیڈرو یونین نے این ٹی ڈی سی چیف ایگزیکٹوسے پرزور مطالبہ کیاکہ وہ اس المیہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرکے اس المناک حادثہ کے ذمہ داران کے خلاف موثرکارروائی کریں اور مرحوم کارکن کے بچے کوفوری روزگار،بچوں کی مکمل تعلیم اور جان لیوا،حادثہ کے لئے خصوصی امداد 25 لاکھ روپے ادا کرنے کا فوری انتظام کیاجائے۔

مزید :

علاقائی -