صوبائی دارالحکومت ، چور ڈاکودندناتے رہے ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت ، چور ڈاکودندناتے رہے ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور ...

  

  لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)صو با ئی دا ر لحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور زیورات سے محروم کردیا ۔ ذرائع کے مطابق مصطفی ٹا ؤ ن کے علا قہ میں سعید احمد کے گھر 4ڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے 5لاکھ25ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔نشترکا لو نی کے علا قہ صا بر کے گھرمیں دو ڈاکو3لاکھ10ہز ار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات،شا دبا غ میں بلا ل بٹ کے گھر سے دوڈاکو1لاکھ40ہز ار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، ٹاؤن شپ میں سیف کے گھر میں چار ڈاکو2 لاکھ15ہزارکی نقدی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ڈاکو نو اب ٹا ؤ ن میں فر یا دسے دوڈاکوؤں نے 2لاکھ نقد ی اور مو با ئل فو ن،با ٹا پو ر میں احسا ن اور اسکی فیملی سے 50ہز ار کی نقد ی اور مو با ئل فو ن،منا واں میں شہز اد اور اسکی فیملی سے 1لاکھ کی نقد ی ،ما نگا منڈ ی میں جا وید سے70ہز ار کی نقدی اور دیگر سامان چھین کر فرار ہو گئے ۔علاوہ ازیں نشتر کا لو نی میں سر فر از ،مسلم ٹا ؤ ن میں شہبا ز،چو ہنگ میں گو ہر کی گاڑیاں اورریس کو رس میں با بر،پر انی انارکلی سے فیصل،شا دبا غ سے فا روق،ٹا ؤ ن شپ سے یو سف، مسلم ٹا ؤ ن سے عبا داورشا د ما ن سے ند یم کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -