شہریوں کی سہولت کی خاطر ون ونڈوآپریشن کا آغٖاز کر دیا، عبادت نثار

شہریوں کی سہولت کی خاطر ون ونڈوآپریشن کا آغٖاز کر دیا، عبادت نثار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (کرا ئم رپورٹر)ایس پی سکیورٹی لاہور عبادت نثار نے کہا ہے کہ شہریوں کی سہولت کی خاطر ون ونڈوآپریشن کا آغٖاز کر دیا گیا ہے جہاں شہری بغیر کسی مشکل کے کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کی خاطر آسکتے ہیں اورجہاں ان کو پڑھا لکھا سٹاف ڈیل کرے گا ۔شہر میں تمام 5سہولیاتی مراکز پر فرنٹ ڈیسک پر تعینات اہلکار شہریوں کی خدمت کے لئے پر عزم ہیں ۔
شہر ی ون ونڈو آپریشن کے ذریعے بیرون ملک جانے کے لئے کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصو ل کی خاطر اپلائی کرسکتے ہیں جن کو کریکٹر سرٹیفکیٹ کی فراہمی 10 دن کے اند ر یقینی بنائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3ما ہ کے دوران لاہور پولیس نے سہولیاتی مراکز پر آنے والے ساڑھے 6ہزار سے زائد شہریوں کو خدمات مہیا کیں ہیں۔

مزید :

علاقائی -