ٹرین حادثہ،ڈرائیور محمد لطیف اور اسسٹنٹ عبدالحمید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)شالیمار ایکسپریس ٹرین اور آئل ٹینکر کے تصادم کے میں جاں بحق ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیور کی نمازہ جنازہ انجن شیڈ گراؤنڈ گڑھی شاہو میں ادا کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں شالیمار ایکسپریس ٹرین اور آئل ٹینکر کے تصادم کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے ٹرین ڈرائیور محمد لطیف اور اسسٹنٹ ڈرائیور عبدالحمید کی نماز جنازہ انجن شیڈ گراونڈ گڑھی شاہو میں ادا کی گئی۔ نمازہ جنازہ میں ایڈیشنل جنرل مینجر ٹریفک مقصودالنبی، ڈی ایس ریلوے مغلپورہ ورکشاپ سلمان صادق، سینئر نائب صدر ریلوے پریم یونین شیخ انور، چیف انجینئر اوپن لائن شاہد عزیز اور عنایت گجر سمیت ریلوے کے دیگر ملازمین نے شرکت کی۔