لیبر قوانین کی خلاف ورزی، یونائیٹڈ پولٹری اور خان ایمبرائیڈری کو جرمانہ
لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے لیبر قوانین ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر یونائیٹڈ پولٹری اور خان ایمبرائیڈری پر جرمانہ عائد کر دیا ۔جوڈیشل مجسٹریٹ شہباز حسن رانا کے روبرو محکمہ لیبر نے پر یونائیٹڈ پولٹری اور خان ایمبرائیڈری کے خلاف چالان پیش کررکھا تھا ،پراسیکویشن نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ لیبر نے شادمان میں واقع پر یونائیٹڈ پولٹری اور خان ایمبرائیڈری کے خلاف کارروائی کی تھی، یونائیٹڈ پولٹری اور خان ایمبرائیڈری نے اپنے ملازمین کا ریکارڈ جمع نہیں کیا ہوا تھا اور یہ اپنے ملازمین کو کم تنخواہیں دے رہے تھے۔