ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے6ارکان گرفتار ، بھاری مال مسروقہ برآمد

ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے6ارکان گرفتار ، بھاری مال مسروقہ برآمد

  

لاہور(کرائم رپورٹر)آرگنائز کرائم سول لائنز لاہور ڈویژن نے صوبائی دارلحکومت میں اسلحہ کے زور پر ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث خطرناک طلحہ ڈکیت گینگ کے6ارکان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 60 لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی، موبائل فونز، دیگر قیمتی اشیاء اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔یہ بات ایس پی سی آئی اے طارق الٰہی مستوئی نے سی آئی اے غازی آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ اُنہوں نے کہا کہ خطر ناک ملزمان ایک عرصہ سے لاہور میں اپنی وارداتوں کو جاری رکھے ہوئے تھے اور شاہراؤں، گلیوں، محلوں میں گن پوائنٹ پر شہریوں کو اپنی لوٹ مار کا نشانہ بنا رہے تھے ۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ گینگ کے تمام 6ملزمان جن میں گینگ کا سرغنہ طیب اشرف عرف طلحہ، عثمان عرف مانی، صداقت علی عرف کولا، قمر علی عرف چاند، وقاص صدیق اور غلام مرتضیٰ شامل ہیں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جو اس سے قبل بھی کئی مرتبہ جیل جا چکے ہیں جو رہا ہوتے ہی اپنا نیا گینگ تشکیل دے کر دوبارہ وارداتیں شروع کر دیتے تھے۔دوران تفتیش ملزمان سے60لاکھ روپے مالیت کے 110تولے طلائی زیورات،موبائل فونز،موٹر سائیکلیں، دیگر قیمتی اشیاء اور ناجائز آتشیں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس ٹیم کے لئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -