سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں فیصلہ کرینگے : ہائیکورٹ

سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں فیصلہ کرینگے : ہائیکورٹ

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ ہائیکورٹ میں ملازمین کی آؤٹ آف ٹرن تعیناتیوں اور ترقیوں کے معاملہ کا سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا،جسٹس انوار الحق نے یہ ریمارکس سپریم کورٹ کی طرف سے اعلیٰ عدلیہ میں آؤٹ آف ٹرن ترقیوں اور بھرتیوں کو غیرقانونی قرار دینے کے فیصلے پر عمل درآمد کے لئے دائر لاہور ہائیکورٹ کے اسسٹنٹ رجسٹرار اکمل خان کی درخواست کی سماعت کے دوران دیئے ۔ درخواست گزار کی طرف سے احسن بھون ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے اعلی عدلیہ میں آؤٹ آف ٹرن ترقیوں اور بھرتیوں کا اصول طے کرتے ہوئے ایسی بھرتیاں اور ترقیاں ہمیشہ کیلئے غیرقانونی قرار دیدی ہیں، گزشتہ تاریخ سماعت پرعدالت نے رجسٹرار آفس کی ہدایت کی تھی کہ درخواست گزار کو آؤٹ آف ٹرن ترقیاں لینے اور بھرتی ہونیوالے افراد کی فہرست فراہم کی جائے لیکن تاحال فہرست فراہم نہیں کی جا رہی ہے، جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو دوبارہ ہدایت کی کہ درخواست گزار کو آؤٹ آف ٹرن ترقیاں لینے اور خلاف ضابطہ بھرتی ہونیوالے افراد کی فہرست فراہم کی جائے ، عدالت نے مزید سماعت 31مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -