پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی جواب

پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی جواب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )وزارت داخلہ نے پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی جواب لاہو رہائیکورٹ میں پیش کر دیا، وزارت داخلہ کی طرف سے ڈپٹی اٹارنی جنرل ذکریا شیخ نے تفصیلی جواب داخل کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر پنجاب میں عملدرآمد ہو رہا ہے ، نیشنل ایکشن پلان کے تحت 22فروری سے پنجاب میں 2ماہ کیلئے رینجرز تعینات کر دی گئی ہے، جہاں کہیں بھی صوبے میں دہشت گردی کی کارروائی ہو گی تو رینجرز قانون کے مطابق کارروائی کرے گی ، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ نیشنل ایکشن پلان کے مطابق اہم سرکاری اداروں اور شخصیات کی سیکیورٹی بھی فول پروف کر دی گئی ہے، عدالت نے وزارت داخلہ کے جواب کو ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے وکلا کو 19اپریل کو حتمی بحث کیلئے طلب کر لیاہے۔

تفصیلی جواب

مزید :

علاقائی -