سیکرٹری کوآپریٹو کو لاریکس کالونی کے رہائشیوں کو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق درخواست نمٹانے کا حکم

سیکرٹری کوآپریٹو کو لاریکس کالونی کے رہائشیوں کو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ریلوے ملازمین کی لاریکس کالونی کے رہائشیوں کو مالکانہ حقوق دینے کے لئے دائر درخواست نمٹاتے ہوئے سیکرٹری کوآپریٹو کو ایک ماہ میں معاملہ کافیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ہے ، جسٹس عائشہ اے ملک نے لاریکس کالونی کے رہائشیوں کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ لاریکس کالونی حکومت کی طرف سے 99سالہ لیز پر دی گئی اراضی پر بنائی گئی ،اب محکمہ کوآپریٹو رہائشیوں کو مالکان حقوق نہیں دے رہا لہذا لاریکس کالونی کے رہائشیوں کو مالکان حقوق دینے کا حکم دیا جائے ۔

لاریکس کالونی

مزید :

علاقائی -