سہیل بٹ قتل کیس، عرفان جٹ کی 8اپریل تک عبوری ضمانت منظور

سہیل بٹ قتل کیس، عرفان جٹ کی 8اپریل تک عبوری ضمانت منظور

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج محمد اسلم پنچوتہ نے پیپلز پارٹی کے راہنماء سہیل بابر بٹ کیس میں مرکزی ملزم عرفان جٹ کی عبوری ضمانت کی درخواست 8اپریل تک منظور کرتے ہوئے تھانہ مناواں پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔عدالت میں پیپلزپارٹی کے سہیل بابر بٹ کے قتل کیس میں مرکزی ملزم عرفان جٹ نے اپنے وکیل کی وساطت سے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی جسے فاضل جج نے اٹھ اپریل تک منطور کرتے ہوئے ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیاہے جبکہ فاضل جج نے آئندہ سماعت پر تھانہ مناواں پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -